برازیلیا،16جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)برازیل کی پولیس نے ملک کے شمالی علاقے میں ایک جیل میں گزشتہ روز ہونے والی زبردست ہنگامہ آرائی پر بالآخر قابو پا لیا۔ اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم 26افراد ہلاک ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیدیوں کے سر بھی قلم کیے گئے۔ ہنگامہ آرائی چودہ گھنٹوں تک چلتی رہی۔ جیل سے وابستہ حکام کے مطابق منشیات سے منسلک دو گینگ جیل کے مختلف حصوں میں لڑتے رہے۔